سمندری خوراک برآمدات کی سالانہ رپورٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے سمندری خوراک برآمدات کی سالانہ رپورٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانی سمندری خوراک کی برآمدات 20.5 فیصد اضافے سے 489.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، چین اور تھائی لینڈ پاکستانی سمندری خوراک کے سب سے بڑے خریدارہیں، فش میل، جھینگے، کیکڑے، میکریل اور جیلی فش اہم برآمدی اشیاء میں شامل ہیں

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ مؤثر پالیسی اور ضابطہ کاری کا نتیجہ ہے، ادارہ جاتی اصلاحات اور پائیدار اقدامات کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے، پاکستان عالمی سمندری خوراک مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہا ہے

نئی عالمی منڈیوں کی تلاش اور برآمدی ڈھانچے کی بہتری ترجیحات میں شامل ہیں، جدید ضوابط، مانیٹرنگ اور سرٹیفکیشن نظام نے برآمدات کو فروغ دیا ہے، سمندری خوراک کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کی پالیسی کامیاب رہی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں