اسلام آباد ۔سٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر نمایاں اضافہ کے ساتھ 3.4 ارب ڈالر رہیں، جو ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح ہے۔
مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال (2023-24) کی 30.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 26.6 فیصد زیادہ ہیں۔ سال بہ سال بنیاد پر ترسیلات زر میں 7.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون میں موصول ہونے والی ترسیلات میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں سے 823.2 ملین ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر اور امریکہ سے 281.2 ملین ڈالر کی ترسیلات پاکستان منتقل ہوئیں۔